شنگھائی تعاون کی تنظیم اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےاجلاس کےموقع پرعالمی رہنمائوں اوردیگرسٹیک ہولڈرزکےساتھ ملاقاتوں میں پاکستان کودنیاکےساتھ مل کرکام کرنےکےلئےایک قابل اعتمادشراکتدار کےطورپرپیش کیا ،وزیراعظم شہبازشریف کاٹویٹ

موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنمائوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کے دوران میں نے اور میری ٹیم نے پاکستان کو دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ایک قابل اعتماد شراکتدار کے طور پر پیش کرنے کے لئے بھر پور کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہاکہ شنگھائی تعاون کی تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر عالمی رہنمائوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع سطح پر ملاقاتیں ہوئیں اور ہم نے بین الاقوامی برادری کے ایک قابل اعتماد شراکتدار کے طور پر پاکستان کو پیش کرنے کے لئے بھر پور کو شش کی۔

وزیراعظم نے خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دونوں بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے کیس کو پیش کرنا شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سخت محنت کرنے اور میری معاونت کرنے پر خاص طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمانکی کوششیں قابل تعریف ہیں۔