لاہور/شیخوپورہ۔29 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ مسائل و مشکلات کے باوجود عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، پاکستان مسلم لیگ کا نظریہ عوام کی حکمرانی ہے، موجودہ حکومت نے چھٹا ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،اپوزیشن منفی اور گمراہ کُن سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے، عوام …
پاکستان مسلم لیگ کا نظریہ عوام کی حکمرانی ہے، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
لاہور/شیخوپورہ۔29 اپریل(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ مسائل و مشکلات کے باوجود عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، پاکستان مسلم لیگ کا نظریہ عوام کی حکمرانی ہے، موجودہ حکومت نے چھٹا ٹیکس فری بجٹ پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،اپوزیشن منفی اور گمراہ کُن سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے، عوام کو بے وقوف نہیں بنا ےا جا سکتا۔وہ اتوار کے روز مریدکے میں مختلف عوامی اجتماعات اور کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سننے کے بعد گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ایم این اے رانا افضال حسین چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا ایم عتیق اور مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین بھی موجود تھے ۔









