اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی کے عین مطابق مشرقِ وسطیٰ/خلیج فارس کے جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات اکثر اس بات کے متقاضی ہوتے ہیں کہ بعض معاملات کو رازداری کے ساتھ آگے …
پاکستان مشرقِ وسطیٰ تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے،ترجمان وزارت خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی کے عین مطابق مشرقِ وسطیٰ/خلیج فارس کے جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ سفارت کاری اور مذاکرات اکثر اس بات کے متقاضی ہوتے ہیں کہ بعض معاملات کو رازداری کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔ لہٰذا ذرائع ابلاغ سے گزارش ہے کہ قیاس آرائی سے گریز کریں اور فیصلوں اور نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔








