پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے وفد کا انڈین کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمان کی قیادت میں انڈین کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر نیو دہلی کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی سی جی راجندرا سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی وفد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جاری بیان …

کراچی ۔ 29 مئی (اے پی پی) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمان کی قیادت میں انڈین کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر نیو دہلی کا دورہ کیا اور ڈی جی آئی سی جی راجندرا سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی وفد کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمان اور راجندرا سنگھ نے سمندری امور و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سمندری امور کے مسائل باہمی گفت و شنید سے حل کریں گے۔ ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمان نے کہا کہ باہمی جذبہ خیر سگالی کو فروغ دیا جائے گا، سمندری حدود کی حفاظت فرائض منصبی میں شامل ہے۔ انڈین وفد کے سربراہ ڈی جی انڈین کوسٹ گارڈ راجندرا سنگھ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا انڈین کوسٹ گارڈ نیو دہلی کا دورہ خوش آئندہ ہے، سمندری امور کے مسائل باہمی گفت و شنید سے حل ہونے چاہئیں۔ جذبہ خیر سگالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے وفد نے ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل ذکاءالرحمان کو شیلڈ بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ دونوں جانب کے وفد کے درمیان ملاقات 2005 ءمیں سائن ہونے والے انڈر اسٹینڈنگ ایم او یو کے سلسلے کی کڑی ہے۔