پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند، افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور موثر کارروائی کرے، پاکستان اپنے مطالبے پرقائم

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو واپس روانہ ہونے والا تھا اب استنبول میں مزید قیام کرے گا۔ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو واپس روانہ ہونے والا تھا اب استنبول میں مزید قیام کرے گا۔ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور موثر کارروائی کرے۔پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

مزید خبریں