پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2026 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کی سہولت کے پیشِ نظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔اب امیدوار ریگولر فیس کے ساتھ 13 جولائی 2026 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔مزید معلومات، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور دیگر تفصیلات کے لئے امیدوار پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کریں۔








