وفاقی آئینی عدالت،سہیل سلطان کی نااہلی کیس ، بیرسٹر گوہر کو وفاقی حکومت کے جواب کا جائزہ لینے کے لیے مہلت دے دی

وفاقی آئینی عدالت میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جہاں وفاقی حکومت نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی آئینی عدالت میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جہاں وفاقی حکومت نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں وفاقی حکومت کے جواب کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مہلت دے دی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے جواب کا جائزہ لینے کے لیے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

 

مزید خبریں