سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد کے شوہر شاہد عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شاہد عثمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) فوزیہ شاہد کے شوہر شاہد عثمانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے فوزیہ شاہد اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عثمانی کی وفات اہل خانہ کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں فوزیہ شاہد اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم شاہد عثمانی کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں