میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مریضوں کو علاج معالجے کی
ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ایم ایس محمد سہیل خواجہ

مزید خبریں
سرگودھا۔ 08 جولائی (اے پی پی):میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سےآنےوالےمریضوں کو دستیاب ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ اُنہیں بازار سے مہنگی ادویات خریدنے کی اضافی مالی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایم ایس نے کہا کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری اورمریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہسپتال کی ایمرجنسی فارمیسی 100 فیصد جبکہ او پی ڈی میں 80 فیصد میڈیسن فراہم کی جارہی ہیں۔
اسی طرح لیبارٹری، تشخیصی سہولیات اور دیگر طبی شعبوں میں مریضوں کو بروقت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے بتایا کہ اندرون مریضاں وبیرون مریضاں اور دیگر ایمرجنسی مریضوں کی سہولت اور علاج معالجہ کے معیار کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے۔ اسی مقصد کے تحت ادویات کی دستیابی اور دیگر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ شہریوں اور مریضوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی عوام کو اسی طرح معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی۔








