وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں این 25 کے قریب ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں این 25 کے قریب ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ستائش کی ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس اہم ترین آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 11 بہادر جوانوں کو گہرے دکھ اور عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔سکیورٹی فورسز کے عزم اور شہداء کے خاندانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وطن عزیز کے یہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور قوم ان کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ہمارے ان جری جوانوں کا لہو اور قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا واضح اظہار ہیں، میں سرفروش شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔

مزید خبریں