قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات کی ملاقات

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں میاں علمدار قریشی رکن صوبائی اسمبلی، عثمان بھٹی سابق رکن صوبائی اسمبلی، قیصر احمد گجر سابق رکن صوبائی اسمبلی، علی سید چیئرمین نیشنل انشورنس کمپنی، عثمان چوہدری (ملیشیا) چیئرمین گلوبل مسلم بزنس فورم، چوہدری عمر نثار، محمد عمران علی چیئرمین ریوائو پاکستان، سردار احمد رضا ماہر تعلیم ،کرنل (ر) نیئر عباس، ملک منک راں، معظم علی، بیرسٹر مدثر حسین شاہ، حیدر علی، ڈاکٹر عباس نقوی، ڈاکٹر سیدین نقوی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود، قومی ترقی، عوام کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شرکا نے قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی قومی، سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی، قومی یکجہتی، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی بہبود کے لیے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ملک کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت اور مشترکہ کاوشوں کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ قائم مقام صدر نے ملاقات کرنے والے وفود اور شخصیات کے مسائل اور تجاویز کو سنا اور متعلقہ امور کے موثر اور بروقت حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی، قومی استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے قومی یکجہتی، موثر طرز حکمرانی اور تمام طبقات کی مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔

 

مزید خبریں