نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا جن میں آر فور کے ذریعے اقدامات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے قائدانہ کردار کے ذریعے ثالثی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

مزید خبریں