ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کی ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلزسیمی فائنل میں داخل

فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لندن۔8جولائی (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی گائیڈو اینڈروزی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار مینوئل گائنارڈ کو 1-2سیٹس سے شکست دی ۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی گائیڈو اینڈروزی اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار مینوئل گائنارڈ کو6-2، 4-6 اور 6-7(6-10)سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں