پاکستان میں ابھی تک Clade I کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ، وزارت صحت

107
Ministry of National Health
Ministry of National Health

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان میں ابھی تک Clade I کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے ، گذشتہ ہفتے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کیس کی شناخت جینوم سیکوینسنگ کے نتیجے میں Clade IIb کی قسم سے کی گئی ہے ۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2022 سے 2023 کے درمیان ایم پاکس کے کیسز بنیادی طور پر Clade II سے منسلک تھے۔یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس وائرس کو دو بنیادی کلیڈز Clade I اور Clade II میں تقسیم کیا ہے جو Clade I کے مقابلے میں ہلکی علامات کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

وزارت قومی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ حالیہ طور پر افریقہ میں جاری ایم پاکس وباء Clade I سے منسلک ہے۔پاکستان میں ابھی تک Clade I کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے، عوام کو وبائوں سے محفوظ رکھنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔