پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ سے اغواءہونے …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ سے اغواءہونے والی دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے اور سندھ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

Leave a Reply