پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں ،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں ،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو دوحہ میں قطر کے وزیر توانائی امور انجینئر سعد بن شریدہ الکابی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان توانائی کے شعبہ میں تعاون سے متعلق امور اور امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں فریقین نے توانائی کے شعبہ میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے سے اتفاق کیا۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں جس سے قطر سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو استفادہ کرنا چاہئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر توانائی کے حوالہ سے اہم ملک ہے اور قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے