پاکستان میں‎ سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی دو پاکستانی جڑواں بچیوں سے ملاقات

پاکستان میں‎ سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی دو پاکستانی جڑواں بچیوں سے ملاقات

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):پاکستان میں‎ سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی نے پیر کو دو پاکستانی جڑواں بچیوں فاطمہ اور مشاعل سے ملاقات کی۔

پیر کو سعودی سفارت خانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان بچیوں کو سعودی حکومت کے تعاون سے 2016 میں آپریشن کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ کیاگیا تھا، دونوں بچیوں کے والد نے سعودی حکومت اور قیادت کی طرف سے ان کی دیکھ بھال اور توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔