اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمگیروباءسے بحالی کے عمل میں خواتین اورلڑکیوں کو مرکزی حیثیت دینا چاہئیے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وباءاورلاک ڈاﺅن کے بعد پاکستان میں ہزاروں کام کرنے والی خواتین کی آمدنی میں ایک …
پاکستان میں عالمگیروباءسے بحالی کے عمل میں خواتین اورلڑکیوں کو مرکزی حیثیت دینا چاہئیے،عالمی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمگیروباءسے بحالی کے عمل میں خواتین اورلڑکیوں کو مرکزی حیثیت دینا چاہئیے۔ یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ آرٹیکل میں کہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وباءاورلاک ڈاﺅن کے بعد پاکستان میں ہزاروں کام کرنے والی خواتین کی آمدنی میں ایک بڑی کمی واقع ہوگئی ہے،ایک حالیہ جائزہ کے مطابق وباءکی وجہ سے پاکستان میں کاروبارکرنے والی خواتین ، جن کے کاروبارکا حجم پہلے سے مردوں کے کاروبارسے کم ہے، کو مردوں کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ نقصان کا سامناکرنا پڑسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ وائرس کی وجہ سے اقتصادی غیریقینی پیدا ہوگئی ہے اورایسی صورتحال میں غیرروایتی ملازمتوں پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، بیشترخواتین ان غیرغیرروایتی شعبوں میں روزگارسے محروم ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے ایسی سماجی اوراقتصادی پالیسیاں وضع کرنے کی ضرورت ہے جو خواتین کی مخصوص ضرورتوں کو پوراکرنے کی اہل ہوں۔اقتصادی محاذ پرپاکستان کی حکومت عالمی بینک کے تعاون سے کاروبارکرنے والی خواتین کیلئے چھوٹے کاروبارکیکے ایک پراجیکٹ پرکام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ اورعالمی بینک خواتین کوملازمتوں کے مواقع کی فراہمی کیلئے پالیسی سازی کے ضمن میں وفاق اورصوبوں کے ساتھ تعاون کررہاہے۔عالمی بینک خواتین کی تعلیم اورروزگارکیلئے ریڈیو، ٹی وی اورسوشل میڈیا پرمہم میں بھی تعاون فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو صنفی مساوات کے ضمن میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔








