اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کی تمام تعمیرات اب گرین بلڈنگ کوڈ کے تحت ہوں گی ۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے تعاون سے منعقدہ ’’پاکستان گرین بلڈنگز سیشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت تمام مستقبل کے ترقیاتی …
پاکستان میں مستقبل کی تمام تعمیرات اب گرین بلڈنگ کوڈ کے تحت ہوں گی ، احسن اقبال

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مستقبل کی تمام تعمیرات اب گرین بلڈنگ کوڈ کے تحت ہوں گی ۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے تعاون سے منعقدہ ’’پاکستان گرین بلڈنگز سیشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ’’اڑان پاکستان‘‘ فریم ورک کے تحت تمام مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں میں گرین تعمیرات اور ماحولیاتی پائیداری کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ پاکستان کا تعمیراتی ڈھانچہ سبز، مستحکم اور ماحول دوست ہو۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ گرین بلڈنگ کوڈ کا نفاذ تمام سرکاری منصوبوں میں توانائی کی بچت، پانی کے دانشمندانہ استعمال، قابل تجدید مواد کے فروغ اور تعمیراتی فضلہ میں کمی کو یقینی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اب اختیاری عنصر نہیں رہا ، یہ بقاء اور مسابقت کی بنیادی شرط ہے، حکومت نے ماحولیاتی خطرات کے ردعمل سے نکل کر کلائمیٹ سمارٹ پلاننگ کی سمت عملی قدم بڑھایا ہے۔
وفاقی وزیر نے ترقیاتی شراکت داروں، مقامی ترقیاتی حکام اور نجی شعبے کے ڈویلپرز پر زور دیا کہ وہ اپنے منصوبوں میں گرین سٹینڈرڈز اور عالمی معیار کے اصول شامل کریں، کیونکہ ماحولیاتی ذمہ داری صرف حکومت نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پلاننگ کمیشن نے گرین بلڈنگ کوڈ کے نفاذ کے ساتھ ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے جو پاکستان کو پائیدار ترقی اور موسمیاتی مزاحمت کی راہ پر گامزن کرے گا۔
وفاقی وزیر نے ماہرین اور ترقیاتی شراکت داروں سے کہا کہ وہ ایسی عملی تجاویز فراہم کریں جو آئندہ بجٹ میں سبز تعمیرات کے لیے پالیسی مراعات کے تعین میں معاون ثابت ہوں، تاکہ پاکستان ایک پائیدار، مضبوط اور موسمیاتی چیلنجز کے لیے تیار مستقبل کی طرف بڑھ سکے۔








