پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

121
Polio

اوکاڑہ۔ 01 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے والدین اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسئین کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری کو شکست دیں پاکستان کو پولیو فری بنانا ہرشہری کا مشن ہونا چاہیے جس کے لئے ہم نے بھر پور محنت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے لئے کام کرنے والی ٹیمیں اور دیگر محکمے پولیو مہم میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں بحثیت ایک پاکستانی اور ذمہ دار شہری ان ان ٹیموں اور محکموں کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سٹی میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز گیلانی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجو د تھا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پولیو مہم 3 تا 7جون تک جاری رہے گی اور اس مہم میں 6لاکھ 52ہزار255پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 66ٹرانزٹ پوائنٹس اور 2716پولیو ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔