اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتے ہیں اور یہاں بطور سفیر تعیناتی میرے لئے عزت کی بات ہے، سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، سی پیک کی کامیابی میں میڈیا اور ثقافتی شعبوں …
پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ کا تھرڈ پاک چائنہ اقتصادی راہداری میڈیا فورم سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دونوں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتے ہیں اور یہاں بطور سفیر تعیناتی میرے لئے عزت کی بات ہے، سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، سی پیک کی کامیابی میں میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں رابطوں اور تعاون کا اہم کردار ہوگا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے پےر کو پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام تھرڈ پاک چائنہ اقتصادی راہداری میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ چےنی سفےر نے کہاکہ عوام اور میڈیا کی سطح پر روابط کے فروغ سے تعلقات مزید مضبوط ہونگے، سی پیک پاک چین دوستی کا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی چےن کا دےرےنہ خواب ہے، چین پاکستان کو اپنا آئرن فرینڈ سمجھتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کےلئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ ےہ اس پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اہم کردار ادا کرے گا، اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے دوسرے ملکوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سےنیٹر مشاہد حسےن سےّد نے چین سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ 21 ویں صدی کا اہم ترین منصوبہ ہے۔ اس سے افریقہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے 65 ممالک منسلک ہونگے۔ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔








