پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کا دوسرا اجلاس ، اہم فیصلے کیے گئے، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے دوسرے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیاجو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی طرح نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس ان نرسنگ (جی …

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے دوسرے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخاب کا عمل کامیابی سے مکمل کیا گیاجو کونسل کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اسی طرح نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس میں گریجویٹ بیچلر آف سائنس ان نرسنگ (جی بی ایس این) پروگرام کے لیے پانچ اضافی نشستوں کی متفقہ منظوری دی ہے ، یہ نشستیں پاکستان کی مسلح افواج کے شہدا کے اہلِ خانہ کے لیے مختص کی گئی ہیں، یہ فیصلہ قومی ہیروز کے خاندانوں کی معاونت میں بڑا کلیدی کردار ادا کرے گا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نرسنگ کا شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے ، اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نرسنگ کونسل کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق بنانے کےلئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں