اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے 55ویں بیج کے 114 رکنی وفد نے آج اپنے اندرونِ ملک مطالعاتی دورے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا،سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے وفد کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ سیکرٹری سید حسنین حیدر نے وفد کو سینیٹ آف پاکستان کے کردار، ڈھانچے، اختیارات اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی …
پاکستان نیوی سٹاف کورس کے 55ویں وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے 55ویں بیج کے 114 رکنی وفد نے آج اپنے اندرونِ ملک مطالعاتی دورے کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا،سینیٹ سیکرٹریٹ کے سینئر افسران نے وفد کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ سیکرٹری سید حسنین حیدر نے وفد کو سینیٹ آف پاکستان کے کردار، ڈھانچے، اختیارات اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ، پاکستان کی دو ایوانی مقننہ کا ایوانِ بالا ہے جو وفاقی اکائیوں کی مساوی نمائندگی کا ضامن ہے۔ سینیٹ کا بنیادی مقصد قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور چھوٹے صوبوں کے حقوق و مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔سیکریٹری سینیٹ نے مزید بتایا کہ سینیٹ قانون سازی، نگرانی، احتساب اور عوامی نمائندگی کے اہم فرائض سرانجام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوانِ بالا ملکی پالیسیاں بنانے اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
بریفنگ کے دوران وفد نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی، جس میں سیکرٹر ی سینیٹ نے ان کے تمام سوالات کے تفصیلی اور جامع جوابات دیئے۔دورے کے اختتام پر نیوی اسٹاف کورس کے ارکان نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے جمہوری طرزِ حکمرانی کے فروغ، ادارہ جاتی شفافیت کے قیام اور پارلیمانی نظام کو مؤثر بنانے میں ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔








