پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کا6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کی فیڈریشن نے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر ملک بھر میں نیٹ بال کے نمائشی میچز منعقد کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ نمائشی میچز منعقد کروانے کی فیڈریشن نے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نمائشی میچز منعقد کروائیں۔