پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویر احمد، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) …

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری رانا تنویر احمد، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) کی صدر صائقہ رانی اور سیکرٹری راحت سلطانہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی سات،سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ ناک آؤٹ سسٹم پر پی این ایف قوانین کے تحت کھیلی جا رہی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں