Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
32.2 C
Islamabad
جمعہ, جون 20, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم تازہ ترین پاکستان نے اپنی آبادی اور معیشت پر آب و ہوا کی تبدیلیوں...
  • تازہ ترین

پاکستان نے اپنی آبادی اور معیشت پر آب و ہوا کی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا کیس عالمی عدالت انصاف میں پیش کردیا

کی طرف
Hafiz Sharif
-
جمعرات, 12 دسمبر 2024, 9:39 صبح
131
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp
    Attorney General Mansoor Usman Awan
    Attorney General Mansoor Usman Awan

    دی ہیگ/اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں اپنی آبادی اور معیشت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین اثرات کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں2022 کے سیلاب کو نمایاں کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا تھا، 33 ملین افراد متاثر اور اس کے باعث تعمیر نو کے اخراجات کا تخمینہ 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ۔

    اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا کیس عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں پیش کیا۔ پاکستان کے نمائندے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے2022 کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے لیکن پاکستان کے عوام کو دیگر ممالک کے مقابلے میں موسمیاتی اثرات سے 15 گنا زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    پاکستان نے تین اہم نکات پر زور دیا جن میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے تحت پیرس معاہدہ ماحولیاتی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بنیادی فریم ورک ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ آب و ہوا کی ذمہ داریوں کو ایکویٹی اور تفریق شدہ ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے جس میں موسمیاتی مالیات، تخفیف اور تعاون شامل ہیں۔

    معاہدوں کی ذمہ داریوں سے متعلق تنازعات کو ان معاہدوں کے اندر قائم میکانزم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ پاکستان نے یہ دلیل پیش کی کہ روک تھام کی ذمہ داری معاہدے کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کے ساتھ کام کرتی ہے جو قابل اطلاق قانون کا حصہ ہے۔ پاکستان کے نمائندے نے وضاحت کی کہ مستعدی کے لئے ممکنہ نقصان کے معاملے کےلئےمخصوص تشخیص کی ضرورت ہے۔

    اس ضمن میں انہوں نے کئی کنونشنز کا ذکر کیا جن میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کا فریم ورک کنونشن، اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لئے ویانا کنونشن، کنونشن آن لانگ رینج ٹرانس بائونڈری فضائی آلودگی اور صحرا بندی کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کا کنونشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے یہ اس بات کے ثبوت کے طور پر پیش کی کہ روک تھام کی ذمہ داری مختلف نقصانات پر لاگو ہوتی ہے جیسے گرین ہائوس گیسوں کا اخراج ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کا مقابلہ کرنے والے بہت سے ممالک ان کنونشنز کے فریق ہیں۔ ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج اور پیرس معاہدہ’’ لیکس سپیشلز ‘‘تشکیل دیتے ہیں، پاکستان نے دلیل دی کہ یہ معاہدے عام بین الاقوامی قانون کے تحت سخت تر ذمہ داریوں کو ختم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ روک تھام کی ذمہ داری اس وقت شروع ہوتی ہے جب کوئی ملک اپنی سرگرمیوں کے مضر اثرات کے بارے میں ”مطلوبہ علم“ رکھتا ہو یا اسے حاصل کرنا چاہیے

    ۔ انہوں نے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کے تناظر میں کہا کہ لاعلمی کا دعویٰ کوئی عذر نہیں ہے۔ پاکستان کے نمائندے نے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو محسوس کرنے والی پہلی نسل ہیں اور بلاشبہ آخری نسل بھی ہیں جو اس کے بارے میں کچھ کرسکتی ہے۔

     

    • ٹیگز
    • case of effects
    • Climate changes
    • International Court of Justice
    • pakistan
    • Population and Economy
    • Submitted
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونفٹ بال ورلڈ کپ 2034 کا انعقادپانچ سعودی شہروں کے 15 سٹیڈیمز میں ہوگا
      اگلا مضمونامریکا نے 884 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی
      Hafiz Sharif
      Hafiz Sharif

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      Prime Minister

      پناہ گزینوں کے حالات کا بنیادی محرک ہونے کے ناطے عالمی تنازعات اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات...

      صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے ناقابل تسخیر دفاع کی تعریف

      وزیر اعظم کی ملک میں جعلی ادویات کے گھنائونے کاروبار کے مکمل سد باب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت، عوام کیلئے...

      تازہ خبریں

      پناہ گزینوں کے حالات کا بنیادی محرک ہونے کے ناطے عالمی تنازعات اقوام متحدہ...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 12:08 صبح 0

      چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع...

      Khurram Sardar - جمعہ, 20 جون 2025, 12:03 صبح 0

      پاک بھارت جنگ میں اللہ تعالی نے پاکستان کو عزت بخشی ، رب کریم...

      Khurram Sardar - جمعرات, 19 جون 2025, 11:46 شام 0

      صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، معرکہ حق کے...

      Khurram Sardar - جمعرات, 19 جون 2025, 11:32 شام 0

      شہیدبینظیر بھٹو ایسے جمہوری وژن کی علمبردار تھیں جس نے پاکستانی سیاست کو ایک...

      Khurram Sardar - جمعرات, 19 جون 2025, 11:30 شام 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول