اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈکے ساتھ دفاع،سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے،دہشتگردی اور انتہاپسندی خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانیا ں دی ہیں۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے …
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانیا ں دی ہیں،سردار ایاز صادق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان پولینڈکے ساتھ دفاع،سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے،دہشتگردی اور انتہاپسندی خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے ، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانیا ں دی ہیں۔منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چیئر مین سینٹ آف پولینڈ نے یہاں ملاقات کی ۔چیئر مین سینٹ آف پولینڈ سٹیمز لاءکارزسکی نے کہا کہ پولینڈ پاکستان کے ساتھ تجارت، توانائی ، اقتصادی وعلاقائی ترقی کے تعاون کو فروغ دینا چاہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام سے علاقائی ترقی اور پارلیمانی رابطوں میں بہتری آئی ہے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج اور عوام کی قربانیا ں نا قابل فراموش ہیں اور دنیا اسے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ دفاع، سائنس و ٹیکنالوجی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی خطے کی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔








