پاکستان نے رائز پروگرام کے لئے عالمی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ 750 ملین ڈالر مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کردئیے

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے رائز پروگرام کے لئے عالمی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ 750 ملین ڈالر مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کردئیے۔ ان معاہدوں کے تحت عالمی بینک 500 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ میں توسیع کرے گا جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک رائز پروگرام کے لئے 250 ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔ معاہدوں پر …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے رائز پروگرام کے لئے عالمی بینک اور ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ 750 ملین ڈالر مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کردئیے۔ ان معاہدوں کے تحت عالمی بینک 500 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ میں توسیع کرے گا جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک رائز پروگرام کے لئے 250 ملین امریکی ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔ معاہدوں پر اقتصادی امورڈویژن کے سیکرٹری نور احمد پاکستان کی جانب سے دونوں عاہدوں پر دستخط کیے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگوپیچوموتو اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر کونسٹنٹن لیمیتوسوری نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدوں کے تحت یہ رقم بجٹ سپورٹ کی شکل میں رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی۔ رائز پروگرام کے تحت مالی انتظام کو بہتر بنانے کے لئے پالیسی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو فروغ دیا جائیگا جبکہ ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بھی بنایا جائیگا۔ مالی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ان اقدامات کے نتیجہ میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تقویت ملے گی۔ پروگرام میں ایسے اقدامات بھی شامل ہیں جو فوری طور پر کورونا کے باعث معیشت کی مشکلات کو حل کرنے اور درمیانی مدت کی اصلاحات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد دیں گے۔ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد عالمی بینک اورایشئین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعہ اگلے کچھ دنوں میں 750 ملین امریکی ڈالر کی رقم فوری طور پر پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونگے اور معیشت کو کیش ( لیکویڈیٹی) ملے گی۔

مزید خبریں