پاکستان نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ڈبلیو سی او ریجنل ہیڈ آف کسٹمز اجلاس کے دوران کامیابی کے ساتھ الیکشن جیت کر 28-2026 کے لئے ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن کی نامزدگی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن کی نامزدگی حاصل کر لی
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان نے ہانگ کانگ میں منعقدہ ڈبلیو سی او ریجنل ہیڈ آف کسٹمز اجلاس کے دوران کامیابی کے ساتھ الیکشن جیت کر 28-2026 کے لئے ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن کی نامزدگی حاصل کر لی ہے۔
بدھ کو بیلجئیم میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق 1955 میں رکنیت حاصل کرنے کے بعد گزشتہ تقریباً 70 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کسٹمز کو پالیسی کمیشن میں نمائندگی ملی ہے۔یہ کامیاب نتیجہ مشن، سفیر رحیم حیات قریشی اور سید اسد رضا رضوی کی قیادت میں ڈبلیو سی او میں پاکستان کسٹمز کے مستقل مشن کی مسلسل سفارتی کوششوں کا آئینہ دار ہے۔









