اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کا کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر سطح پر اجاگر کیا ہے اور کشمیریوں کی حقیقی آزادی تک پاکستان انکی ہرممکن مدد جاری رکھے گا ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر غیر انسانی بھارتی جارحیت کے خلاف …
پاکستان نے کشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر سطح پر اجاگر کیا ہے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرے، سینیٹر کامران مائیکل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل کا کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیرمیں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ہر سطح پر اجاگر کیا ہے اور کشمیریوں کی حقیقی آزادی تک پاکستان انکی ہرممکن مدد جاری رکھے گا ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر غیر انسانی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرے اور اس ضمن میں اپنا مثبت کردار اد ا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر کامران مائیکل نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انکی آزادی کی تحریک کے لئے اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے بلکہ کشمیریوں کو انکے معاشی حقوق سے بھی محروم رکھا ہواہے ۔ مشال ملک نے کشمیر کی آزادی کی تحریک اور کشمیریوںکے ساتھ ہونے والے ظلم وجبر کے خلاف پاکستان کی حمایت اور اقدامات کو سراہا ۔








