پاکستان نے گلگت بلستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس کو یکسر مسترد کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے گلگت بلستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے غیرضروری اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی یا تاریخی لحاظ سے مداخلت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بھارت کی جانب سے جھوٹے اور من گھڑت دعوے نہ تو حقائق کو …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے گلگت بلستان میں انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے غیرضروری اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کے پاس اس معاملے پر قانونی ، اخلاقی یا تاریخی لحاظ سے مداخلت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ بھارت کی جانب سے جھوٹے اور من گھڑت دعوے نہ تو حقائق کو تبدیل کرسکتی ہیں اور نہ ہی بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹا سکتی ہیں۔منگل کرو ترجمان۔دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 72 سالوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور غیر انسانی قبضہ کر رکھا ہے۔ تاہم ، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری عوام پر بے پناہ مظالم کے باوجود مقامی سطح پر کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیرقانونی قبضے کا فوری خاتمہ کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کے استعمال کا حق دے۔