پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

لاہور۔19مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو 3-0 سے سیریز میں کامیابی دلائی۔ انہوں نے پہلے میچ میں تین وکٹیں صرف سات رنز …

لاہور۔19مئی (اے پی پی):پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو 3-0 سے سیریز میں کامیابی دلائی۔

انہوں نے پہلے میچ میں تین وکٹیں صرف سات رنز دے کر حاصل کیں جبکہ آخری میچ میں صرف 19 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے۔ ان کی 15 گیندوں پر نصف سنچری خواتین ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین ففٹی قرار دی گئی۔ شاندار کارکردگی کے باعث فاطمہ ثنا بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی کے بعد 23ویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ باولرز کی فہرست میں چھ درجے ترقی کرکے مشترکہ 29ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آل راونڈرز کی رینکنگ میں وہ چھٹے نمبر پر برقرار ہیں تاہم انہوں نے کیریئر کے بہترین 328 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔پاکستان کی اوپنر عائشہ ظفر کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے پہلے میچ میں ناقابل شکست 102 اور آخری میچ میں 45 رنز بنائے جس کے بعد وہ ٹی20 بیٹنگ رینکنگ میں 190 درجے ترقی کرکے مشترکہ 52ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ سپنر سعدیہ اقبال نے بولنگ رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے اور اب انہیں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون پر 19 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ویمنز ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی بروک ہیلیڈے تین درجے ترقی کرکے ٹاپ 15 میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں ناقابل شکست 42 رنز بنائے تھے۔میڈی گرین نے دو میچز میں مجموعی طور پر 125 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ازابیلا گیز سات درجے ترقی کرکے 51ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

انگلینڈ کی چارلی ڈین چار درجے ترقی کے بعد 58ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ ایلس کیپسی نے دو درجے ترقی کرکے 75ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔بولنگ میں لارین بیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ 20 میں واپسی کی اور 17ویں نمبر پر آگئیں جبکہ ایما لیمب 16 درجے ترقی کے بعد 37ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

 

مزید خبریں