پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، پاکستانی ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل

جوہانسبرگ ۔ 19مئی (اے پی پی)ارم جاوید کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 139 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 3 کے سکور پر 3 وکٹیں …

جوہانسبرگ ۔ 19مئی (اے پی پی)ارم جاوید کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 139 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، 3 کے سکور پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد ارم جاوید، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح دلائی، ارم جاوید نے53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، تازمین برٹز کی 70 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ارم جاوید میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ اتوار کو کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، تازمین برٹز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہیں، کپتان سیونی لوس نے 28 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئیں، نیڈائن ڈی کلرک 36 لیزل لی 2 اور ٹراﺅن بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں، عالیہ ریاض اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور 3 کے سکور پر اس کی 3 وکٹیں گر گئیں، جویریہ خان صفر، اومیما سہیل 2 اور کپتان بسمعہ معروف 1 رن بنا کر آﺅٹ ہوئیں، اس موقع پر ندا ڈار اور ارم جاوید نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 77 قیمتی رنز جوڑ کر سکور 80 تک پہنچا دیا، یہاں پر ڈینلز نے ندا کو آﺅٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، اس کے بعد عالیہ ریاض نے ارم جاوید کا ساتھ دیا، دونوں نے پانچویں وکٹ میں 44 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا، عالیہ ریاض 30 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، ارم جاوید 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئیں، کائنات امتیاز نے 9 اور ثناءمیر نے 6 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ڈینلز نے 3 اور شبنم اسماعیل نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply