پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سائوتھ افریقہ کے دورے کیلئے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی

لاہور۔7فروری (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سائوتھ افریقہ کے دورے کیلئے کراچی سے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی،جہاں قومی خواتین ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور سائوتھ افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا آغاز10 فروری سے …

لاہور۔7فروری (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سائوتھ افریقہ کے دورے کیلئے کراچی سے جوہانسبرگ روانہ ہو گئی،جہاں قومی خواتین ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کھیلے گی۔ اس دورے کے دوران پاکستان اور سائوتھ افریقہ کی ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کا آغاز10 فروری سے ہوگا،جس میں دونوں ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گی۔اس دورے میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت فاطمہ ثناء کریں گی جبکہ سابق قومی کرکٹر وہاب ریاض مینٹور کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ فاطمہ ثناء کی قیادت اور وہاب ریاض کی رہنمائی میں پاکستانی ویمن ٹیم سائوتھ افریقہ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔