پاکستان ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا گرین شرٹس نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرایا، پاکستانی ٹیم نے 212 رنز کا ہدف 37.1 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اظہر اور فاخر نے 118 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، …
پاکستان ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا

مزید خبریں
پاکستان ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گیا
گرین شرٹس نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرایا، پاکستانی ٹیم نے 212 رنز کا ہدف 37.1 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، اظہر اور فاخر نے 118 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، اظہر 76 اور فاخر 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، باﺅلرز اور بلے بازوں نے غیر معمولی کارکردگی مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، انگلش بلے باز اور باﺅلرز بے بس نظر آئے، حسن علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
کارڈف ۔ 14 جون (اے پی پی) باﺅلرز کے بعد بلے بازوں کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی، گرین شرٹس نے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے زیر کر کے پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستانی باﺅلرز کے بعد بلے بازوں کی کارکردگی بھی متاثر کن رہی جبکہ دوسری جانب انگلش ٹیم دونوں شعبوں میں مکمل طور پر مکمل طور پر ناکام نظر آئی، انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.5 اوورز میں 211 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، انگلش ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی باﺅلرز کی غیر معمولی باﺅلنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا، جو روٹ 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، حسن علی نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 37.1 اوورز میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا، گرین شرٹس کے بلے بازوں کے سامنے انگلش باﺅلرز مکمل طور پر بے بس نظر آئے، اظہر علی اور فاخر زمان نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، فاخر زمان 57 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد بابر اعظم نے اظہر کا ساتھ دیا، دونوں نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے دوسری وکٹ میں 55 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا، اظہر علی 76 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو بابر اور حفیظ نے 42 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، حسن علی کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔







