اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے زیر اہتمام ٹوورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کل (ہفتہ )سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ دو روزہ فیسٹیول کے مقابلے ایف نائن پارک اور اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔پی ٹی ڈی سی کے مطابق فیسٹیول کا مقصد پاکستان کے مثبت تشخص، سیاحت کے فروغ اور خاندانی تفریح کو یکجا کرنا ہے۔ فیسٹیول میں فیملیز کے لئے …
پاکستان ٹورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول (کل)سےجناح سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا، فیملیز کے لئے داخلہ مفت
اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے زیر اہتمام ٹوورازم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کل (ہفتہ )سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ دو روزہ فیسٹیول کے مقابلے ایف نائن پارک اور اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔پی ٹی ڈی سی کے مطابق فیسٹیول کا مقصد پاکستان کے مثبت تشخص، سیاحت کے فروغ اور خاندانی تفریح کو یکجا کرنا ہے۔ فیسٹیول میں فیملیز کے لئے انٹری مکمل طور پر مفت ہے۔یہ ایک قومی سطح کا میگا ایونٹ ہے جس کا مقصد،پاکستان کی سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا،کھیلوں اور ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا،اسلام آباد کو ایک متحرک سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔یہ ایونٹ خصوصی طور پر فیملیز اور خواتین کے لیے منعقد کیا جا رہا ہےتاکہ ایک محفوظ، خوشگوار اور باوقار ماحول میں تفریح اور ثقافت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ بغیر کسی ٹکٹ کےفیملیز کے ساتھ اس شاندار فیسٹیول کا لطف اٹھائیں۔
ایونٹ میں روایتی و ثقافتی کھیلوں خصوصاً ٹینٹ پیگنگ، مختلف سپورٹس سرگرمیوں، کار اور بائیک شو، ثقافتی مظاہروں، علاقائی کھانوں کے سٹالز، موسیقی اور دیگر تفریحی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا ہے۔فیسٹیول کے دوران کار شو، موٹر بائیک شو، پیرا گلائیڈنگ، نیزہ بازی اور فیملیز کے لیے متعدد دیگر ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان کے مشہور روایتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلے 31 جنوری بروز ہفتہ کو اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہوں گے، جن میں ملک بھر سے پچاس سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی۔نیزہ بازی کے مقابلوں میں پہلی مرتبہ البراق ٹینٹ پیگنگ کلب کی ٹیم بھی حصہ لے رہی ہے۔
البراق کلب کی نمائندگی لیڈی رائڈرز زمل قیصرانی اور مناہل قیصرانی کے علاوہ نعمان خالد، چوہدری آفتاب پلاک، رانا احمد نواز کلو، ابراہیم اور دیگر کریں گے جبکہ الخیام کلب کی جانب سے ملک ابتسام، حسن رضا چیمہ، ہمایوں گوندل اور نعمان علی مقابلوں میں شریک ہوں گے۔نیزہ بازی کے ان مقابلوں کا انعقاد سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی کی سرپرستی میں کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ مقابلے شائقین کے لیے خصوصی کشش کا باعث ہوں گے اور پاکستان کے روایتی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔منتظمین نے شہریوں اور سیاحوں کو بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ وہ کھیل، ثقافت اور تفریح سے بھرپور اس قومی فیسٹیول کا حصہ بن سکیں۔









