پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے تحت ملک میں پہلی بار آرٹسٹ ریزیڈنسی کا آغاز کر دیا ہےجو 13 سے 19 جولائی تک گلکن ہنزہ میں منعقد ہوگی۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے آئی پی سی کے تحت ملک میں پہلی بار آرٹسٹ ریزیڈنسی کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے تحت ملک میں پہلی بار آرٹسٹ ریزیڈنسی کا آغاز کر دیا ہےجو 13 سے 19 جولائی تک گلکن ہنزہ میں منعقد ہوگی۔
پی ٹی ڈی سی کے مطابق اس منفرد اقدام کے تحت ملک بھر سے منتخب کیے گئے 10 ابھرتے ہوئے فنکار ایک ہفتہ ہنزہ کے دلکش قدرتی ماحول میں قیام کریں گےجہاں وہ آؤٹ ڈور پینٹنگ، سکیچنگ، مقامی ثقافت سے آگاہی اور تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے شمالی پاکستان کے قدرتی حسن، ثقافتی ورثے، روایات اور قدرتی مناظر کو کینوس پر اجاگر کریں گے۔یہ ریزیڈنسی جولیاں، ٹیکسلا میوزیم اور موہرا مرادو میں منعقد کی گئیں۔ بدھ مت ورثہ سکیچنگ پروگرام کے بعدفن اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام کا مقصد فن اور سیاحت کے درمیان ربط کو فروغ دینا اور فنکاروں کو پاکستان کے غیرمعمولی قدرتی مناظر اور بھرپور ثقافتی شناخت کا سفیر بننے کی ترغیب دینا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے مطابق ریزیڈنسی کے دوران تخلیق کیے گئے فن پاروں کی نمائش یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) اسلام آباد میں منعقد ہونے والی خصوصی آرٹ نمائش میں کی جائے گی، جہاں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک کے قدرتی حسن کو فن کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔








