اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظر تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کو جاری پبلک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال …
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موجودہ حساس قومی صورتحال کے پیش نظر تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کو جاری پبلک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ، اشتعال انگیز یا گمراہ کن معلومات/مواد کو پھیلانے، شیئر ، فارورڈ یا اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔
اتھارٹی کی جانب سے تمام شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات/مواد ہی پھیلا یا ، شیئر یا اپ لوڈ کیا جائے ، افواہوں اور جعلی خبروں کے فروغ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔جعلی خبروں ، افواہوں یا غلط معلومات کے پھیلانے ، شئیر یا اپ لوڈ کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے نے تمام شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ احتیاط، سنجیدگی اور قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ عمل ہدایات پر کریں تاکہ استحکام اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔








