پاکستان ٹینس فیڈریشن رواں سال 8 انٹرنیشنل چیمپئن شپ منعقد کرےگی

لاہور ۔ 19 اگست (اے پی پی )پاکستان ٹینس فیڈریشن رواں سال 2016ءمیں مزید 8 انٹرنیشنل چیمپئن شپ منعقد کرےگی اس طرح رواں سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہو جائے گی کیونکہ دو ایشین لیول کے ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلے ہی مارچ میں اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔ پاکستان چار ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کرےگا جس میں سے دو لاہور اور دو اسلام آباد …

لاہور ۔ 19 اگست (اے پی پی )پاکستان ٹینس فیڈریشن رواں سال 2016ءمیں مزید 8 انٹرنیشنل چیمپئن شپ منعقد کرےگی اس طرح رواں سال انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہو جائے گی کیونکہ دو ایشین لیول کے ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلے ہی مارچ میں اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔ پاکستان چار ایشین ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد کرےگا جس میں سے دو لاہور اور دو اسلام آباد میں ہوں گی۔ مینز پروفیشنل پلیئرز کے ہر ٹورنامنٹ کی انعامی رقم پانچ ہزار ڈالر ہوگی۔ پہلی ٹینس چیمپئن شپ 16سے 21 نومبر تک دوسری 22 سے 29 نومبر تک لاہور میں ہوںگی، تیسرا ایونٹ 12سے 18دسمبر تک اور چوتھا ٹورنامنٹ ( بے نظیر شہید ایشین ٹینس ٹوور 19سے 25 دسمبر تک اسلام آباد میں ہوگا۔ ایشین ٹینس فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے 43ایشین ممالک کے کھلاڑی مذکورہ ایونٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ چار آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹس اکتوبر نومبر میں دو کراچی اور دو لاہور میں ہوں گے۔

Leave a Reply