اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سےتاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لئے …
پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، خواجہ محمد آصف

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سےتاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے ملاقات کی۔ انہوں نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافہ کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔تاجک وزیر دفاع نے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد کیا۔








