اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ رانا اخلاق نے کہا ھے کہ پاکستان پوسٹ اور ایچ بی ایل کا معاہدہ تمام قانونی ضابطوں کو پورا کر کے کیا گیا۔پارٹنرشپ میں سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگ رہا بلکہ 118 ارب کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ھوئے کہا کہ پیپرا رولز ادھر لاگو ہوتے ہیں جہاں …
پاکستان پوسٹ اور ایچ بی ایل کا معاہدہ تمام قانونی ضابطوں کے مطابق کیا گیا۔پارٹنرشپ میں سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگ رہا بلکہ 118 ارب کی سرمایہ کاری آرہی ہے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ رانا اخلاق کا وضاحتی بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ رانا اخلاق نے کہا ھے کہ پاکستان پوسٹ اور ایچ بی ایل کا معاہدہ تمام قانونی ضابطوں کو پورا کر کے کیا گیا۔پارٹنرشپ میں سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگ رہا بلکہ 118 ارب کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وضاحت کرتے ھوئے کہا کہ پیپرا رولز ادھر لاگو ہوتے ہیں جہاں سرکار کا پیسہ خرچ ہو رہا ہو۔ پاکستان پوسٹ ایک تباہ حال ادارہ تھا جو سرمایہ کاری ھونے کے بعد نہ صرف پائوں پر کھڑا ہوگیا بلکہ سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں اپنا کردار بھی ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ 2 سال پہلے 13 ارب سے زیادہ خسارے کا شکار تھا،2018ـ2017 کے مقابلے میں 11 ارب کے ریونیو کے مقابلے میں اس سال موصولہ بل ملا کر تقریبا” 8 ارب روپے آمدن میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ معاہدے کے مطابق پوسٹ کا نظام جدید ٹیکنالوجی پر چلا جائے گا۔اس منصوبے سے پاکستان پوسٹ کا نظام ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کے عین مطابق استوار ہو جائے گا۔تمام پنشنرز کو اے ٹی ایم کارڈز،تمام پوسٹ مین کو آئی پیڈز ہر پوسٹ آفس میں با ئیو میٹرکس اور کمپیوٹرز دستیاب ہو جائیں گے،یہ تمام سہولیات شہروں کے بعد اب دور دراز دیہات میں بھی دستیاب ہوں گی جو ملکی آبادی کا 85 فیصد بنتا ہے۔رانااخلاق نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے پاس اپنا ای کامرس پورٹل آجائے گا۔ پاکستان پوسٹ کا تمام نظام مینول سے الیکٹرانک پر چلا جائے گا جو نہ صرف شفافیت بلکہ جدت بھی لائے گا۔عوامی مفاد اور تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوس ناک ہے۔








