پاکستان پولیس کے سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلے جاری ہیں۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ریسلنگ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے
پاکستان پولیس کے سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلے جاری

مزید خبریں
لاہور۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان پولیس کے سالانہ انٹر ڈسٹرکٹ سپورٹس مقابلے جاری ہیں۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ریسلنگ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں مختلف یونٹس کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ریسلنگ کے مقابلوں میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی، اینٹی رائٹ فورس نے دوسری جبکہ ایس پی یو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ووشو میں پولیس لائنز لاہور پہلی، ڈولفن فورس دوسری اور اینٹی رائٹ فورس تیسری پوزیشن پر رہی۔ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں سپورٹس ونگ لاہور نے پہلی، اینٹی رائٹ فورس نے دوسری جبکہ ایلیٹ سکواڈ لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹس کا مقصد بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کرنا ہے تاکہ ہر کھیل کے لیے مضبوط پولیس ٹیم تشکیل دی جا سکے۔ پولیس ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی اپنی کارکردگی کے ذریعے قومی ٹیموں میں بھی جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔








