پاکستان پٹرولیم کے بعداز ٹیکس منافع میں رواںمالی سال کے دوران 11.126 ارب روپے اضافہ

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 11.126 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 45.825 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکیلئے پی پی ایل کا خالص نفع 34.699 ارب روپے ریکارڈ کیا …

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) مالی سال 2018ءکے دوران پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 11.126 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2018ءکیلئے کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 45.825 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2017ءکیلئے پی پی ایل کا خالص نفع 34.699 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے خالص منافع میں اضافہ کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 17.60 روپے کے مقابلہ میں 23.24 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔

مزید خبریں