پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ سے ملاقات كی۔ترجمان پیپلز پارٹی كے بیان كے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور اسپورٹس کے شعبے میں درپیش مسائل و امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹرسردارعمر گورگیج كی مشیرکھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ سےملاقات
کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ سے ملاقات كی۔ترجمان پیپلز پارٹی كے بیان كے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور اسپورٹس کے شعبے میں درپیش مسائل و امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے میدان میں مزید بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سردار زادہ بلوچ خان گورگیج، سردار سرور خان سلیمانخیل اور لال جان بھی موجود تھے۔









