پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے مردان گوردوارہ فائرنگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گوردوارے میں داخل ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی مردان گوردوارہ فائرنگ واقعے کی شدید مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 18 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان نے مردان گوردوارہ فائرنگ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ گوردوارے میں داخل ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے، اقلیتی برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا پاکستان کے امن، رواداری اور قومی یکجہتی کے خلاف سازش ہے۔ محمد ہمایون خان نے کہا کہ سکھ، ہندو،مسیحی اور تمام اقلیتی برادریاں پاکستان کا اہم حصہ ہیں، ان کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مردان واقعے کی فوری، شفاف اور سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ان کے مذموم عزائم ناکام ہونگے، پختون معاشرہ امن، محبت اور رواداری کی روایات رکھتا ہے،ایسے شرپسند عناصر پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تمام شہریوں بالخصوص اقلیتی برادریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔








