پاکستان پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو : چین کے ژی یوان گو فاتح، گرلز سنگلز کا ٹائٹل سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا کے نام

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):چین کے ژی یوان گو نے پاکستان پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو جیت لی جبکہ گرلز سنگلز کا ٹائٹل سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا نے اپنے نام کیا۔ہفتہ کو کھیلے گئے بوائز سنگلز کے فائنل میں چین کے ژی یوان گو نے کوریا کے سیون جی کو 7-6(3),6-2 سے ہرا کر بوائز ٹائٹل اپنے نام کیا۔گرلز سنگلز …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):چین کے ژی یوان گو نے پاکستان پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو جیت لی جبکہ گرلز سنگلز کا ٹائٹل سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا نے اپنے نام کیا۔ہفتہ کو کھیلے گئے بوائز سنگلز کے فائنل میں چین کے ژی یوان گو نے کوریا کے سیون جی کو 7-6(3),6-2 سے ہرا کر بوائز ٹائٹل اپنے نام کیا۔گرلز سنگلز کے فائنل میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا نے قزاخستان کی کیرولینا لیگائی کو 3-6اور4-6 سے ہرا کر گرلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف پاکستان پی پی ایل سید دلاور عباس ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔

ایونٹ میں دنیا بھر سے 80 جونیئرز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔جن میں پاکستان، جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، قزاخستان، مالدیپ، سنگاپور، امریکہ، بیلاروس اور روس کی نمائندگی کرنے والے 50 لڑکے اور 30 ​​لڑکیاں شامل تھے۔ طارق محمود مرتضیٰ چیئرمین اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جی علی نون پی پی ایل مہمان اعزاز تھے۔

کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعصام الحق قریشی صدر پی ٹی ایف اور کرنل ضیاء الدین طفیل سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف بھی اختتامی تقریب میں موجود تھے اور انعامات تقسیم کئے۔ اختتامی تقریب میں ایڈووکیٹ ماجد بشیر صدر آئی ٹی اے، طفیل چیمہ سیکرٹری آئی ٹی اے ،کھلاڑیوں، کوچز اور والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔