پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 24 جنوری کو لیزر سٹی بائولنگ کلب،ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے کی۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں اور …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یہ چیمپئن شپ 24 جنوری کو لیزر سٹی بائولنگ کلب،ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس یہاں منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے کی۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

پاکستان چائنا فرینڈ شپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن 18ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 کا بھی انعقاد کرے گی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔چیمپئن شپ میں 9کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ، میڈیا اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔

چیمپئن شپ کی رنگارنگ اختتامی تقریب 30 جنوری کو ہوگی جس میں گلوکار، موسیقار اور فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں