پاکستان کاتیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 118 رنز کا ہدف

ہوبارٹ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 117 رنز بناکر میزبان آسٹریلیا کو میچ میں کامیابی کے لئے 118 رنز کا ہدف دیا۔پیر کو ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز …

ہوبارٹ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 117 رنز بناکر میزبان آسٹریلیا کو میچ میں کامیابی کے لئے 118 رنز کا ہدف دیا۔پیر کو ہوبارٹ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صرف 3 رنز بنا سکے جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 9 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔سابق کپتان بابر اعظم 41 رنز بناکر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفان خان 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ عباس آفریدی بھی ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ٹی ٹونٹی ڈیبیو کرنے والے جہانداد خان چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈر پر کیچ آؤٹ ہو گئے،

انہوں نے 5 رنز سکور کئے ۔ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی صفیان مقیم تھے جو ایک رن بنا سکے۔حارث رئوف بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے ۔ یوں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1 اوورز میں 117 بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 118رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرون ہارڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ زیویر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔