پاکستان کاسعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملہ پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر ابھاء میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملہ پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے اتوارکویہاں جاری بیان میں سعودی عرب کی سالمیت اورحرمین شریفین کیلئے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی قیادت، حکومت اورعوام کے ساتھ مکمل تعا ون اوریکجہتی کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان سعودی …

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر ابھاء میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملہ پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے اتوارکویہاں جاری بیان میں سعودی عرب کی سالمیت اورحرمین شریفین کیلئے کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی عرب کی قیادت، حکومت اورعوام کے ساتھ مکمل تعا ون اوریکجہتی کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی حکومت بالخصوص شاہی دفاعی افواج کی بروقت کارروائی اورڈروون کوتباہ کرنے کے اقدام کو سراہتا ہے جس کی وجہ سے شدید نقصان نہ ہوسکا۔ترجمان نے کہاکہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے سعودی اوروہاں مقیم غیرملکیوں کے ذخمی ہونے واراملاک کا نقصان بدستور باعث تشویش ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ترجمان نے کہاکہ نہتے شہریوں پراس طرح کے حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اورعلاقائی امن اورسلامتی کیلئے ایک سنجیدہ چیلینج ہے۔

Leave a Reply