پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمارجاری کردیئے ہیں۔ترجمان پی سی جی اے کے مطابق 31اکتوبر2026تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں47لاکھ 42ہزار630گانٹھ کپاس آئی۔ 31اکتوبر2025تک 44 لاکھ37ہزار256گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3لاکھ 5ہزار374گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح6.88فیصد رہی۔
پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کےاعدادوشمارجاری

مزید خبریں
ملتان۔ 03 نومبر (اے پی پی):پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمارجاری کردیئے ہیں۔ترجمان پی سی جی اے کے مطابق 31اکتوبر2026تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں47لاکھ 42ہزار630گانٹھ کپاس آئی۔ 31اکتوبر2025تک 44 لاکھ37ہزار256گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3لاکھ 5ہزار374گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح6.88فیصد رہی۔
صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 19لاکھ 98ہزار944گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل19لاکھ9ہزار80گانٹھ کپاس سے 89ہزار864گانٹھ زیادہ ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح4.71فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 27لاکھ 43ہزار 686گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل25 لاکھ28ہزار176گانٹھ کپاس سے 2لاکھ15ہزار510گانٹھ زیادہ ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 8.52فیصدرہی۔31اکتوبر2026تک فیکٹریوں میں آنےوالی کپاس سے44 لاکھ32ہزار836گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 465جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 98ہزارگانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 39لاکھ 96ہزار596گانٹھ روئی خرید کی ہے۔
ٹریڈنگ کارپو ریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2026-27میں خریداری نہیں کی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 229جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور18لاکھ73ہزرا774گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ ضلع ملتان میں 31اکتوبر 2026تک28ہزار242گانٹھ کپاس ،ضلع لودھراں میں 22ہزار300گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 87ہزار 123گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ83ہزار156گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 11ہزار 500 گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں 1لاکھ35 ہزار292گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ19 ہزار161گانٹھ کپاس،ضلع ساہیوال میں 59ہزار653گانٹھ کپاس،ضلع رحیم یارخان میں2لاکھ34ہزار207گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 3لاکھ65 ہزار 199 گانٹھ کپاس ، ضلع بہاولنگر میں 5لاکھ26ہزار442گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔
ضلع سانگھڑمیں 12لاکھ11ہزار 29گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 60 ہزار 350گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں 80ہزار 679گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 46 ہزار378گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ50ہزار785گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 2لاکھ4ہزار132گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 6 لاکھ 48 ہزار34گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔








